تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان شہر روز بروز مسائل کی آماج گاہ میں تبدیل ہوتا جارہا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان شہر روز بروز مسائل کی آماج گاہ میں تبدیل ہوتا جارہا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) شہر روز بروز مسائل کی آماج گاہ میں تبدیل ہوتا جارہا ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، سیوریج سسٹم فلاپ، ترقیاتی کاموں کا فقدان، منتخب عوامی نمائندے شہریوں کے مسائل سے بے خبر لمبی تان کر سو رہے ہیں، شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکیں گلیاں، سیورج سمیت واٹر سپلائی کا نظام بھی بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے جس سے شہریوں کو جسمانی بیماریوں سمیت آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شہر کی بیشتر سڑکیں اپنی خستہ حالی کے سبب گڑھوں میں تبدیل ہوکر حادثات کا باعث بن رہی ہیں، شہرمیں سیوریج نظام سمیت واٹر سپلائی کا نظام بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے، شہر کی پچاس فیصد گلیاں محلے سڑکیں پختہ سیوریج سسٹم کی عدم فراہمی سے موسم برسات میں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہیں، مکینوں کا گھروں سے نکلنا دو بھر ہو جاتا ہے، شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورت حال کی بہتری کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام یکجہتی افواجِ پاکستان ریلی

  بانی NUJ محمد احسان مغل کی قیادت میں کاشف آزاد، آفتاب خان، ملک طارق، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے