راجن پور (رپورٹ: انعام باری) روجھان شہر میں صفائی کا ناقص نظام میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہر کے اکثر محلوں اور گلیوں میں سیوریج کا بدبودار پانی تعفن پھیلائے ہوئے ہے نمازیوں اور محلہ مکینوں کو گلیوں سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا روجھان کے محلہ ڈوگر رفیع اسکول گلی، بھٹی گلی، محلہ موچیاں، محلہ قاضیاں، محلہ سومرو، محلہ راجپوت، محلہ ملک جیون نزد خواجہ گلی مجاہد حسین خوجہ اور روجھان کی باقی ماندہ گلیاں جوہڑوں کی شکل اخیتار کر گئی ہیں سیوریج کے بدبودار ہانی سے محلہ مکینوں کا جینا دوبھر محلہ میں وبائی امراض اور جلدی امراض پھیلنے کا اندیشہ علاوہ ازیں کافی عرصہ سے مقدس مقام عید گاہ میں قریبی محلے داروں کے گھروں کے سیوریج کا غلیظ بدبودار پانی عید گاہ میں تعفن پھیلائے ہوئے ہے جس کی وجہ سے عیدگاہ کا تقدس پامال ہو رہا ہے محلہ داروں کا کہنا ہے کہ عملہ صفائی کئی کئی روز سے کام کرنے نہیں آتا جس کی وجہ سے مین ہولز کی صفائی نہ ہونے سے جملہ محلے کا پانی عیدگاہ میں جاتا ہے اس کے علاوہ میراں پور روڈ کا حال بھی جوں کا توں ہے جہاں سے تین اسکول قائم ہیں طلباء کے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اناج مارکیٹ ہونے کے ناطے وہاں سے عوام کی آمدورفت زیادہ ہوتی ہے بنوں مارکیٹ مسجد کے ساتھ گندے بدبو دار پانی کے جوہڑے موجود ہیں اور معظم مارکیٹ کی حالت جوں کی توں ہے زرعی بنک کے سامنے بدبودار جوہڑہ بنا ہوا ہے جس کی صفائی کافی عرصے سے نہیں ہوئی اور محلہ کھوگانی میں بھی سیوریج کے بدبودار پانی تعفن پھیلائے ہوئے ہے اور محلہ مکینوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے روجھان کے جملہ محلہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو جلد نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
![]()