میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں سندھ یونیورسٹی کے قیام کے لئے، سندھ کیبنٹ سے منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن اور صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کے فرزند کرن ہری رام نے سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس کا دورہ کیا اور پرو وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سندھ یونیورسٹی کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کرنے کے حوالے سے آج سندھ یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا اور کہا کہ سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس ساڑھے چھ ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے فل فور یونیورسٹی کی فیکلٹیز بنانے کے لئے گنجائش اور اراضی کو دیکھا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے پچاس سے ساٹھ ایکڑ زمین درکار ہوگی اور آئندہ ایک ہفتے تک وزیر اعلیٰ سندھ کو یونیورسٹی کی زمین کی خریداری اور لوکیشن کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا فل فلیج یونیورسٹی کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا تب تک کیمپس کی بلڈنگ میں سندھ یونیورسٹی کے مکمل فیکلٹیز کو منتقل کیا جائے گا۔
![]()