Home / اہم خبریں / ڈاؤ ڈینٹل کالج سے پاس ڈاکٹروں کے والدین ڈاؤ یونیورسٹی کی ایگزیبیشن میں مظاہرہ کریں گے

ڈاؤ ڈینٹل کالج سے پاس ڈاکٹروں کے والدین ڈاؤ یونیورسٹی کی ایگزیبیشن میں مظاہرہ کریں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈاؤ ڈینٹل کالج کے طلباء کے والدین گورنر سندھ سے سوال کریں گے کہ ان کے بچوں کا مستقبل کیا ہوگا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کل ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی چوتھی نمائش برائے صحت کا افتتاح کریں گے جو کہ 12 اکتوبر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ ڈاؤ ڈینٹل کالج گزشتہ چھ سال سے پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن کے بغیر چلایاجارہا ہے اور اس دوران نوے سے ذیادہ ڈاکٹرز اس ادارہ سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں لیکن پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث نہ وہ کہیں ملازمت کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ان ڈاکٹروں نے لاکھوں روپے فیس کی مد میں دینے کے علاوہ اپنے پانچ سال یہاں گزارے ہیں۔ لیکن نہ تو حکومت سندھ، حکومت پاکستان، ڈاؤ یونیورسٹی اور پی ایم ڈی سی نے گزشتہ چھہ سالوں میں یہ سوچا کہ ان ڈاکٹرز کا مستقبل کیا ہوگا۔ اس سلسلے میں طلبہ اور ان کے والدین اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایکسپو سینٹر کراچی میں بارہ اکتوبر کو اس وقت مظاہرہ کریں گے جب گورنر سندھ نمائش کا افتتاح کرنے کے لئے آئیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے