Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ۔ گاؤں جمال لوڈھو میں آگ لگنے سے گھر جل کر خاک، متاثرین بے یارو مددگار

میرپورخاص میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ۔ گاؤں جمال لوڈھو میں آگ لگنے سے گھر جل کر خاک، متاثرین بے یارو مددگار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں آج آتشزدگی کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ آج دوپہر گاؤں جمال لوڈھو میں آگ لگنے سے ایک گھر اور لانڈری جل کر خاک ہوگئی۔ فائربرگیڈ ڈرائیور نند لال واقعے کی اطلاع کے بعد صرف 20 منٹ پر جاۓ حادثہ پر پہنچ کر مزید گھروں کو آتشزدگی سے بچالیا۔ گزرشتہ روز تحصیل سندھڑی کے گاؤں حمیر درس میں آتشزدگی سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا تھا 11 گھر جل کر خاک ہوگئے تھے جبکہ 10 بکریاں، بڑے جانور بھی جھلس کر جانبحق ہوگئے تھے۔ آگ کے متاثرین بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھکر ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن ابھی تک نہ ٹینٹ نہ کھانے پینے کی اشیاء نہ چارپائی نہ بستر مہیا کیا جا سکا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے