واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں خوف ناک سمندری طوفان ’مائیکل‘ نے تباہی مچادی جس کے بعد طوفان جارجیا کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد بھی ہلاک ہوئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے- تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔ 250 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں- بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا- ایئر پورٹس پر شیڈول فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں۔ کاؤنٹی کمشنر ایلیویا اسمتھ کا کہنا تھا کہ فلوریڈا میں آنے والا طوفان ’مائیکل‘ کیٹیگری 4 کا قرار دیا گیا جس کے باعث کاؤنٹی گیڈ سڈین میں ایک شخص ہلاک ہوا۔کاونٹی کمشنر کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھیجنے میں احتیاط کی جارہی ہے۔
![]()