Home / اہم خبریں / پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تعیناتیاں- لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تعیناتیاں- لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعیناتیاں کی گئی ہیں جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا ، لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکرٹری جنرل ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو جبکہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹکس، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جن میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے