کوئٹہ (رپورٹ: قاضی حمیر) ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں کرونا وائرس سے ہلاک شدہ کوئی نعش نہیں لائی گئی۔ کچھ سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصد کی خاطر سول ہسپتال کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سول ہسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ عوامی ادارے کو بدنام کرنے اور ایسی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف جلد ہی سائبر کرائم اتھارٹی کو کاروائی کے لیے درخواست دے گی تاکہ ان غیر ذمہ دارنہ اور جھوٹی خبر پھیلانے والوں کو نشان عبرت بنایا جا سکے۔
![]()