Home / اہم خبریں / عثمانیہ اسلامک اسکول میں اسپورٹس ڈے کے موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد، ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے صرف اْن کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ مفتی عبید اللہ

عثمانیہ اسلامک اسکول میں اسپورٹس ڈے کے موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد، ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے صرف اْن کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ مفتی عبید اللہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عثمانیہ اسلامک اسکول میں اسپورٹس ڈے کے موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں آرم ریسلنگ، ٹگ آف وار، 50 میٹر ریس، اسپون ریس اور فٹبال کے مقابلے منعقد ہوئے، عثمانیہ اسلامک اسکول کے ایڈمنسٹریٹر مفتی عبید اللہ نے اسپورٹس ڈے کا افتتاح کیا اور انہوں نے کہا ہے کہ ایسی سرگرمیاں مدرسے کے بچوں کے لئے خوش آئند ہیں، غیر نصابی سر گرمیوں سے بچوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے صرف ان کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور عثمانیہ اسلامک اسکول ان کو یہ مواقع فراہم کر رہا ہے جس میں بچے اور بچیاں کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں ہم اپنے محدود وسائل میں رہتے ہو ئے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کے مواقع بھی دے رہے ہیں، آخر میں عثمانیہ اسلامک اسکول کے ایڈمنسٹریٹر مفتی عبید اللہ نے تمام بچے اور بچیوں میں میڈل، سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور ان بچوں اور بچیوں میں سب سے زیادہ منفرد آرم ریسلنگ کو پسند کیا، عثمانیہ اسلامک پبلک اسکول کے ایڈمنسٹریٹر مفتی عبید اللہ نے خاص طور پر راشد احمد، سلمان اسماعیل اور سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئندہ پروگرام میں انہی کی خدمات سے مستفید ہونگے۔ آرم ریسلنگ کے ایونٹ میں 10 ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے