تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہیومن رائٹس کمیشن فار پیس اینڈ جسٹس پاکستان کے وائس چیئرمین ظفر احمد باجوہ کے قیادت میں سول ہسپتال میرپورخاص کا دورہ

ہیومن رائٹس کمیشن فار پیس اینڈ جسٹس پاکستان کے وائس چیئرمین ظفر احمد باجوہ کے قیادت میں سول ہسپتال میرپورخاص کا دورہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ہیومن رائٹس کمیشن فار پیس اینڈ جسٹس پاکستان کے وائس چیئرمین ظفر احمد باجوہ کے قیادت میں سول ہسپتال میرپورخاص کا دورہ کیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن فار پیس اینڈ جسٹس پاکستان کی ٹیم نے سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ، میڈیسن وارڈ، لیبارٹری، ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا سرپرائز دورہ کیا۔ سول ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ظفر احمد باجوہ نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و عملے کی مکمل حاضری اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ہیومن رائٹس کمیشن فار پیس اینڈ جسٹس پاکستان کی ٹیم نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی انکی صحت اور علاج معالج کے بارے میں پوچھا۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ جنید مہر کوآرڈینیٹر پاکستان، سعد مہر صدر یوتھ ونگ پاکستان، سہیل ملک صدر یوتھ ونگ سندھ، رخسار بھٹی ڈسٹرکٹ صدر لیڈیز ونگ، عاقب راجپوت انفارمیشن سیکریٹری سندھ، علیم الدین قریشی، سرون کمار ایڈوکیٹ افضل، ایڈوکیٹ آصف، ایڈوکیٹ مجید بھائی، فیضان ملک عرف ذرداری، اسلم بلوچ، غلام نبی بلوچ، اسد باجوہ اور انسانی حقوق کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے