تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تورغر کی تحصیل جدباء کے علاقے سورال میں جیپ 2 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جانبحق 8 افراد زخمی

تورغر کی تحصیل جدباء کے علاقے سورال میں جیپ 2 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جانبحق 8 افراد زخمی

تورغر (رپورٹ: عتیق سلیمانی) خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر کی تحصیل جدباء کے علاقے سورال میں جیپ 2 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے کھائی میں جاگری، حادثے میں 5 افراد جانبحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر کی تحصیل جدباء کے علاقے سورال میں شنگلدار بانڈہ سے تھاکوٹ جانے والی جیپ 2 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے کھائی میں جاگری حادثے میں 5 افراد جانبحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد اور تورغر پولیس جائے حادثے پر پہنچی زخمیوں اور جانبحق ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تورغر میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بٹگرام اور مانسہرہ منتقل کیا گیا۔ حادثے میں 3 افراد موقع پر جانبحق ہوئے تھے جبکہ مزید 2 زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، جانبحق ہونے والوں میں 2 بچوں اور 1 عورت سمیت 5 افراد شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے