تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جاۓ گا۔ کمشنر کراچی

کراچی میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جاۓ گا۔ کمشنر کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی کی تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اقدامات، تجاوزات کا معائینہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔ تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرامد کے احکامات۔ کمشنر کراچی نے ہفتہ کو تجاوزات کا دورہ کرکے ان کا جائزہ لیا اور کاروائی کے احکامات جاری کیے میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی ڈاکٹر سیف الرحمان اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ان کے ہمراہ موجود تھے۔ میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی، اور ڈپٹی کمشنر جنوبی اور شرقی اور لینڈ ڈائریکڑز کی کمشنر کو بریفنگ تجاوزات کا جائزہ لیا اور کارروائی کے لئے احکامات جاری کیے کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جاۓ انہوں نے باغ ابن قاسم، کڈنی ہل پارک، ہل پارک، شاہراہ قائدین نالہ پر تعمیرات، رائل پارک بلڈنگ اور پلاٹ ایس ٹی 21 بلاک فائیو کلفٹن پر تجاوزات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرز اور بلدیہ عظمی اور متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے کمشنر کو بریفنگ دی۔ میونسپل کمشنر کے ایم سی ڈاکڑ سیف الرحمان نے بتایا کہ کڈنی ہِل پارک سے تجاوزات کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے