تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بیمار و لاغر جانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری، ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ خاموش تماشائی

بیمار و لاغر جانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری، ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ خاموش تماشائی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان شہر بھر میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ عملہ کی ملی بھگت سے سرعام بیمار و لاغر جانوروں کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنری بازار، پوندہ بازار، مسلم بازار، چھوٹا بازار اور جوگیانوالی گلی سمیت شہر بھر میں قصاب حضرات سلاٹر ہاﺅس میں تعینات عملہ کی ملی بھگت سے مردہ، لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت سستے داموں خرید کر مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کو کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی غفلت اور چشم پوشی کے باعث شہر بھر میں قصاب مافیا نے انت مچا رکھی ہے، مردہ، بیمار اور لاغر جانور گھروں کے اندر ذبح کر کے انتہائی مہنگے داموں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے، چھوٹا گوشت 1000 روپے فی کلو جبکہ بڑا گوشت 500 روپے فی کلو میں کھلے عام بیچا جاتا ہے ان کا کہنا ہے کہ اکثر قصابوں نے مبینہ طور پر جعلی مہریں تیار کی ہوئی ہیں جو گھروں میں جانور ذبح کرکے خود ہی صحت مند گوشت قرار دیکر عوام کو مردہ، بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت کھلا رہے ہیں جس کے باعث شہری مضر صحت گوشت کھانے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے