Home / اہم خبریں / ایف سی ایس اور فجیان فشریز کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے، منصوبوں میں فشنگ پروسسیسنگ پلانٹ، سمندری پانی سے برف بنانے کے پلانٹس، فائبر کی جدید چھوٹی لانچیں وغیرہ شامل

ایف سی ایس اور فجیان فشریز کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے، منصوبوں میں فشنگ پروسسیسنگ پلانٹ، سمندری پانی سے برف بنانے کے پلانٹس، فائبر کی جدید چھوٹی لانچیں وغیرہ شامل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی اور چائنیز فجیان فشریز میں سی فوڈ پروسیسسنگ پلانٹ، سمندر کے پانی سے برف بنانے والی فیکٹری، چھوٹے ماہی گیروں کے لیے سستی اور آسان شرائط پر فائبر کی جدید کشتیوں اور جدید آلات ماہی گیری کی فراہمی و ٹریننگ سمیت اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے، چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر اور فجیان فشریز آف چایئنہ کے چیئرمین زہنگ شوئی منگ نے اہم منصوبوں کی منظوری دی۔ آج کا دن پاکستانی ماہی گیروں کی زندگی میں ترقی کی شروعات کا دن ہے۔ ایف سی ایس اور فجیان فشریز کا مشترکہ اعلامیہ۔ تفصیلات کے مطابق چایئنہ کی فجیان فشریز کا وفد چیئرمین زہنگ شوئی منگ کی سربراہی میں بدھ کے روز کراچی فش ہاربر پہنچا جہاں پر چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اور گل پاشی کی گئی۔ چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے معزز مہمانوں کو سندھی ثقافت اجرک ٹوپی اور ایف سی ایس کی یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ بورڈ روم ہونے والے اجلاس میں فجیان فشریز کے چیئرمین زہنگ شوئی منگ، لیو جیا، نیو باؤ یوآن اور سن زی من شریک تھے جبکہ فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر کی سربراہی میں وائس چیئرمین ابو ذر ماڑی والا، ڈائریکٹرز آصف بھٹی، عبدالرؤف یبراہیم، حنیف لاڑا، وڈیرہ حبیب اللہ، عمر ہاشمی، سید وقاص احمد، شہزاد جاموٹ، آصف مقصود، لیگل ایڈوائزر عطا کھوسو، جنرل مینجر شوکت حسین، سیکریٹری بورڈ عابد عارفین شریک تھے۔ چیئرمین فجیان فشریز کے چیئرمین زہنگ شوئی منگ اور چیئرمین فزمینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے ہونے والے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیئرمین فجیان فشریز زہنگ شوئی منگ نے میڈیا سے مشترکہ بات چیت کے دوران کہا کہ ہمارے جوائنٹ وینچر سے پاک چین دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ ہمارا فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مقصد پاکستانی ماہی گیروں کا فائدہ پہنچانا ہے۔ پاکستانی ماہی گیر جدید طریقے اپنا کر فشنگ کریں گے تو ان کی زندگی میں آنے والی خوشحالی کو کوئی روک نہیں سکے گا۔ ایف سی ایس اور فجیا ن فشریز کی مشترکہ کاوشوں سے شروع ہونے والے منصوبوں فشنگ پروسسیسنگ پلانٹ، سمندری پانی سے برف بنانے کے پلانٹس، فائبر کی جدید ترین چھوٹی لانچیں اور دیگر جدید ترین آلات کی فراہمی کے بعد پاکستانی ماہی گیروں کی زندگی میں ایک نمایاں انقلاب آجائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین عبدالبر نے مشترکہ میڈیا ٹاک میں کہا کہ ہم چین سے آنے والے اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چیئرمین عبدالبر نے کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی تاریخ میں پہلی بار ماہی گیروں کی زندگی میں خوشحالی لانیوالے منصوبے میرے دور میں چین کی فجیان فشریز کی مدد سے شروع ہو رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ماہی گیروں کے لیے آج کا دن تاریخی ہے۔ چیئرمین عبدالبر نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی فجیان فشریز کو فیکٹریز لگانے کے لیے زمین فراہم کرے گی۔ چیئرمین عبدالبر نے بتایا کہ تمام منصوبے فجیان فشریز اور فشر مینز کو آپر یٹو سوسائٹی کے جوائنٹ وینچر ہوں گے اور ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد ان کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستانی ماہی گیروں کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سمندری پانی کو صاف کر کے اس سے برف بنانے کا یہ پاکستان میں پہلا منصوبہ ہوگا۔ اور اس منصوبے کے تحت سمندری پانی سے سمندر میں ہی برف بناکر ماہی گیری کے لیے سمندر میں موجود لانچوں کو اعلی کوالٹی کی برف فراہم کی جائے گی۔ تاکہ شکار کی ہوئی مچھلی کی کوالٹی متاثر نہ ہو سکے۔چیئرمین عبدالبر نے مزید بتایا کہ فجیان فشریز فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کو فائبر کی جدید ترین چھوٹی لانچیں فراہم کریں گے جو کہ ماہی گیروں کو آسان شرائط اور آسان اقساط پر فراہم کی جایئں گی۔ چیئرمین عبدالبر نے کہا کہ فجیان فشریز کے تعاون سے شروع ہونے والے منصوبوں سے نہ صرف ماہی گیروں کی ترقی ہوگی بلکہ پاکستان کی معیشت میں بھی انقلاب آئے گا۔ چیئرمین عبدالبر نے کہا کہ ہم 2021 تک پاکستان کو فشریز سیکٹر سے 100 کروڑ ڈالرز زرمبادلہ کما کر دیں گے۔ جس سے ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی خوشحالی آئے گی۔ فجیان فشریز کے وفد نے بعد ازاں کراچی فش ہاربر کا دورہ کیا۔اور بہترین میزبانی پر چیئرمین عبدالبر کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے