راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) جام پور شہر کی مصروف ترین و گنجان آباد رانی بازار میں دن دیہاڑے اڑھائی سالہ بچی اغواء کار خاتون کو پولیس کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا اغواء کار عورت پولیس حراست میں۔ تفتیش شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے 10 بجے گھائیاں والا چوک نزد رانی بازار جام پور سے بذریعہ 15 سے کال موصول ہوئی کہ کسی نامعلوم عورت جس نے سفید برقعہ پہنا ہوا تھا ایک بچی مدیحہ نور بعمر اڑھائی سال کو اغواء کر کے لے گئی۔ ڈی پی او راجن پور چوہدری احسن سیف اللہ کے حکم پر ڈی ایس پی چوہدری محمد طارق خود ایس ایچ او سٹی جام پور اختر خان ہجبانی اور ان کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پورے ضلع میں ناکہ بندی کرائی گئی سٹی جام پور کے تمام سی سی ٹی وی کیمرہ جات کو چیک کیا گیا اور پورے جام پور سٹی میں جامعہ سرچ آپریشن کیا گیا دوران سرچ آپریشن تقریباََ اڑھائی سالہ بجی ایک عورت مسماۃ وزیر بی بی زوجہ قیصر عباس قوم سید سکنہ ریسٹ ہاؤس جام پور سے بازیاب کرالیا اور متذکرہ عورت کو قانونی کارروائی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ جام پور پولیس اسی طرح اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پیش پیش رہے گی۔ دریں اثناء عوامی، سماجی، تعلیمی حلقوں و شہریوں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد اکرم قریشی، چوہدری اعجاز مشتاق، ملک غلام یاسین آرائیں، حاجی محمد انور سلیمان، محمد اشرف قریشی، محمد یونس قریشی، عارف وسیم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد یامین قریشی، عبدالجبار خان، ابرار حسین قریشی، مولانا ابوبکر عبداللہ، مفتی ارشاد احمد حقانی، قاری عبدالقدیر قریشی، مفتی محمد عمر خان گورمانی، مولانا قاضی انعام باری، محمد جنید خان سمیت دیگر نے ایس ایچ او و ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
![]()