Home / اہم خبریں / چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کی ماہی گیروں کے لئے تین سالہ مدت میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ماہی گیر جماعتوں کا اظہار تشکر

چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کی ماہی گیروں کے لئے تین سالہ مدت میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ماہی گیر جماعتوں کا اظہار تشکر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر کی ماہی گیروں کے لئے تین سالہ مدت میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ماہی گیر جماعتوں کا اظہار تشکر، عبدالبر نے ریکارڈ ویلفیئر کر کے ایف سی ایس کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ماہی گیروں کا زبردست خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر کی تین سال کے دوران ماہی گیر جماعتوں اور ماہی گیروں کے لئے ویلفیئر، علاج معالجہ، تعلیم و تربیت سمیت ماہی گیروں کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کچھی مسلم بڈالہ جماعت پانجری پاڑہ کیماڑی کے صدر محمد حسین اور سیکرٹری جنرل حنیف سوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر نے اپنی تین سالہ مدت میں ماہی گیروں کی ریکارڈ ویلفیئر کی ہے اور بڑھ چڑھ کر فلاحی کاموں میں حصہ لینے پر ماہی گیر برادری انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ کچھی مسلم بڈالہ جماعت پانجری پاڑہ کے عہدیداروں نے کہا کہ چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے اپنے تین سالہ دور میں جتنی ماہی گیروں کی ویلفیئر کی ہے۔ اس کی ایف سی ایس کے گزشتہ 30 سالہ دور میں مثال نہیں ملتی۔ چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر کو اللہ تعالی نے ماہی گیروں کے لئے فرشتہ بناکر بھیجا ہے۔ ہم ماہی گیروں کے دل سے ہمیشہ چیئرمین عبدالبر کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔ ماہی گیر جماعت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ چیئرمین عبدالبر کے لئے جو زہر اگل رہا ہے وہ ماہی گیروں کے لئے آستین کا سانپ ہے۔ وہ ماہی گیروں کا کبھی ہمدرد نہیں ہوسکتا۔ ماہی گیروں کے رہنماء کا روپ دھارنے والا وہ بہروپیا غریب ماہی گیروں کا اصل دشمن ہے۔ وہ بہروپیا جلد بے نقاب ہو کر رہے گا۔ ماہی گیر جماعت کے عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ ماہی گیر احسان فراموش نہیں ہیں وہ چئیرمین عبدالبر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے