Home / اہم خبریں / وائلڈ لائف حیدرآباد ڈویژن کا منچھر جھیل پر چھاپہ، 17 سے زائد مرے اور حرام پرندے تحویل میں لے لیے ملزم گرفتار

وائلڈ لائف حیدرآباد ڈویژن کا منچھر جھیل پر چھاپہ، 17 سے زائد مرے اور حرام پرندے تحویل میں لے لیے ملزم گرفتار

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) وائلڈ لائف ادارے کے ریڈ پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے انسپکٹر انچارج عبدالقیوم چنہ، انسپکٹر اعجاز علی نودانی اور دیگر نے خفیہ اطلاع پر شاہ حسين منچھر جھیل پر چھاپے مار کر 17 سے زائد مرے اور حرام پرندے تحویل میں لے لیے جبکہ ملوث ملزمان نجف ملاح کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا، انسپکٹر انچارج عبدالقیوم چنا نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے مرے اور حرام پرندے فروخت کرنے والے ملزم نجف ملاح کو گرفتار کر کے سول کورٹ سہون میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کےخلاف وائلڈ لائف کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نجف ملاح حرام اور مرے ہوۓ پرندے بااثر عثمان سولنگی اور افضل لاکھیر کو دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااثر ملزمان حرام پرندوں کو تلور کا کہہ کر مختلف شہروں کے تاجروں کو 20 سے 30 ہزار روپے میں فروخت کرتے ہیں جبکہ ایسے حرام اور مرے پرندوں کے کھانے سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں ہم ایسا غلط کام کرنے والے بااثر ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر سزا دلواتے رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے