Home / اہم خبریں / حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث مہنگائی بڑھ گئی ہے، عوام فاقہ کشی کی زندگی گزرانے پر مجبور ہیں۔ جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ ونگ ضلع دادو نور محمد پہنور

حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث مہنگائی بڑھ گئی ہے، عوام فاقہ کشی کی زندگی گزرانے پر مجبور ہیں۔ جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ ونگ ضلع دادو نور محمد پہنور

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ پیپلز یوتھ ضلع دادو کے جنرل سیکریٹری نور محمد پہنور، سیکریٹری اطلاعات میر صدام بلہڑو، گل احمد پہنور اور محمد شریف جمالی نے نیشنل پریس کلب میہڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو خراب حالت سے باہر نکالے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار ہے۔ انہوں نہ کہا کہ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری کی دانشمندی سے پارٹی آگے جا رہی ہے ملک کی بڑی عوامی طاقت رکھنے والی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت نے ترقیاتی کام کروائے ہیں سندھ حکومت نے تعلیم، مواصلات، بلدیات، پانی اور صحت کے شعبوں پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے، کٹھ پتلی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث مہنگائی بڑھ گئی ہے، عوام فاقہ کشی کی زندگی گزرانے پر مجبور ہیں۔ سلیکٹیڈ وزیر اعظم کو سیاست کی کیا خبر جبکہ نیب کی غلط پالیسیوں کے باعث بلاول بھٹو زرداری کو طلب کیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری احتجاج کی کال دیں۔ انہوں نےکہا کہ مستقبل یوتھ کا ہے پیپلز پارٹی یوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری بہادر اور پیپلز پارٹی کا سچا جیالا ہے جبکہ پیپلز یوتھ رہنماؤں کی جانب سے پاکستان پیپلز کسان کمیٹی تعلقہ میہڑ کے صدر مجاہد علی گورڑ سے چچا کے انتقال پر تعزیت کی اس موقع پر پیپلز یوتھ رہنما پرویز پہنور، ماجد ابڑو، ظہیر سومرو عبدالحمید قمبرانی، ساجد زرداری، پیپلز کسان کمیٹی تعلقہ میہڑ جنرل سیکریٹری فدا حسین بھٹو اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے