Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے پی سی بی اور ایس این ٹی وی میں شراکت۔ ایس این ٹی وی کی ویڈیوز دنیا بھر کے 1200 صحافتی ادارے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے پی سی بی اور ایس این ٹی وی میں شراکت۔ ایس این ٹی وی کی ویڈیوز دنیا بھر کے 1200 صحافتی ادارے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی کوریج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اسپورٹس نیوز ٹیلی ویژن (ایس این ٹی وی) میں شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، لہٰذا دنیا بھر کے نیوز براڈ کاسٹرز کو 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے تمام میچز کی جھلکیوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ ‏‏ایونٹ کے تمام چونتیس میچوں کی جھلکیوں کے علاوہ ایس این ٹی وی کو میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کور کرنے کی اجازت بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ ایس این ٹی وی کی جانب سے فراہم کیا جانے والا تمام مواد صرف ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے نیوز براڈ کاسٹرز کو مذکورہ مواد سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس این ٹی وی دنیا کی معروف نیوز ایجنسی ہے۔ 1996 کو قائم ہونے والی یہ نیوز ایجنسی دنیا بھر کے 115 سے زائد ممالک میں اپنی سروسز فراہم کرتی ہے۔ جو دن کے 24 گھنٹوں میں دنیا بھر کے 1200 صحافتی اداروں کو ڈیجٹل مواد فراہم کرتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی وسیع و عریض کوریج کے لیے دنیائے اسپورٹس کی ایک معروف کمپنی "ایس این ٹی وی” کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی شراکت داری پاکستان کرکٹ بورڈ کو دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں تک پہنچنے کا ذریعہ فراہم کرے گی۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ 32 روزہ ایونٹ میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، ایس این ٹی وی سے شراکت داری کے بعد ان کھلاڑیوں کے ہم وطن بھی انہیں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی جو مستقبل میں غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کے لیے بھی مددگار ہوگی۔ وسیم خان نے کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایس این ٹی وی کو معیاری مواد فراہم کرے گا جو ایک معروف نیوز ویڈیو ایجنسی کی حیثیت سے ادارے کے تشخص کو بڑھائے گا۔ ایس این ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر جیمز ڈابس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شراکت داری پر مسرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس این ٹی وی ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کی وسیع و عریض کوریج کو دنیا بھر تک پھیلائے گا۔ جیمز ڈابس نے کہا کہ ایس این ٹی وی پہلے ہی وسیع پیمانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کی کوریج کررہا ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل کی جھلکیاں اور خبریں اس ضمن میں ایس این ٹی وی کی کرکٹ سے متعلق کوریج کو مزید فروغ دے گی۔ ایس این ٹی وی ایک اسپورٹس ویڈیو ایجنسی ہے جو بہترین ڈیجٹل مواد تیار کرکے اپنے رائٹس ہولڈرز اور مختلف برانڈز کو فراہم کرتی ہے۔ دی ایسوسی ایٹ پریس اور آئی ایم جی کے ساتھ شراکت داری کے باعث ایس این ٹی وی کے کیمراز اور اسٹاف دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔ ایس این ٹی وی دنیا بھر میں موجود اپنے شراکت داروں کو سب سے پہلے، اہم اور خصوصی مواد فراہم کرتی ہے۔

https://www.sntv.com

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے