تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فصلوں پر ٹڈی دل کے شدید حملہ سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر

فصلوں پر ٹڈی دل کے شدید حملہ سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ درابن کے علاقہ میں فصلوں پر ٹڈی دل کے شدید حملہ سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، محکمہ زراعت کی 4 ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ان علاقوں میں سپرے کر رہی ہیں، انشاء اللہ اس مشکل پر جلد مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا، میلہ اسپان کے انعقاد سے جہاں لوگوں کو بہتر تفریحی مواقع میسر آتے ہیں وہیں ڈیرہ اسماعیل خان کی ثقافت بھی اجاگر ہوتی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلہ اسپان جوکہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اس میں مختلف مقابلوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی شامل ہوتی ہیں جن میں کشتی (دودا)، کیٹل شو، سٹون لفٹنگ، کتا ریس، بیل گاڑی ریس، والی بال، گھڑ دوڑ، نیزہ بازی کے علاوہ جھومر، اتنڑ و دیگر روایتی و ثقافتی رقص شال ہوتے ہیں جبکہ بسنت کے حوالے سے مختلف گلوکاروں کے پروگرامز بھی ترتیب دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی کی طرح امسال بھی میلہ اسپان ماہ مارچ کے آخری عشرے میں منعقد کیا جائیگا جبکہ 23 مارچ (یوم پاکستان) بھی میلے کے دوران منایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام میلے کے دوران 25 مختلف ایونٹس منعقد کئے جائیں گے جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء کی جانب سے تقاریر و مشاعرے کے مقابلے اور پی ٹی شوز بھی شامل ہوں گے۔ مزید بتایا گیا کہ میلے کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے معلوماتی سٹالز بھی لگائے جائیں گے جس سے لوگوں کی آگاہی میں مزید اضافہ ہوگا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے کہا کہ میلہ اسپان جیسی تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند بات ہے جبکہ اس سے ثقافت کو بھی فروغ ملتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے