تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈبیلو بی بائی ہیمانی کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سفر کا آغاز

ڈبیلو بی بائی ہیمانی کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سفر کا آغاز

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اعظم پاکستان کے 2020 ڈیجیٹل پاکستان کے نئے اقدام کے وژن کی مناسبت سے ڈبیلو بی بائی ہیمانی امریکہ میں مقیم ایک کمپنی‘ جولوکیا سے ایک ٹیکنالوجی پاکستان لائی ہے اس طرح وہ اپنی ایچ آر کو ڈیجیٹلائز کرنے اور تربیت کرنے والی پہلی پاکستانی ریٹیل انڈسٹری کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ آج ان کے دفتر میں اس حوالے سے دستخطی تقریب منعقد ہوئی جس میں میڈیا کے منتخب ارکان نے شرکت کی۔ ڈبیلو بی بائی ہیمانی نے پاکستان میں 2017 میں بیک وقت 30 سے زائد دکانوں کے ساتھ اپنا قدم رکھا۔ یہ وہ پہلا ادارہ ہے جس نے پاکستان میں قدرتی اور نامیاتی اشیاء کو متعارف کرایا۔ اس وقت جولوکیا کے ساتھ شراکت کے ذریعے ڈبیلو بی بائی ہیمانی پاکستانی کی وہ پہلی کمپنی ہوگی جو اپنے ہیومن ریسورس کو انفارنوایل ایکس پی نامی سافٹ ویئر کے ذریعے ڈیجیٹل بنیادوں پر چلائے گی۔ یہ سافٹ ویئر مصنوعات کی معلومات کی فراہمی کے ساتھ آن لائن ٹریننگ‘ اپریژل‘ انکریمنٹ اور تشخیص کی ذمہ داری انجام دے گا۔ انفارنوایل ایکس پی قبل ازیں امریکہ کی مختلف ایم این سیز میں استعمال کیا جارہا ہے۔ انفارنوایل ایکس پی دنیا کے اس حصے کا بالکل نیا ایڈیشن ہے اور ڈبیلو بی بائی ہیمانی کی ترقی و تعمیر میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ ایک مکمل خصوصیات کا حامل "قابل بھروسہ” ساس پلیٹ فارم ہے جو انسٹرکٹرز کو ویڈیو سیکھنے کی کشش کے تجربات تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کی موجودگی یا عدم موجودگی سے قطع نظر ٹیکنالوجی کارپوریٹ تنظیموں کے سیکھنے اور ترقیاتی شعبوں میں اس کی اہمیت پیدا کرے گی۔ ویڈیو کے ذریعے سب کچھ پیش کرنا ایک نیا عمل ہے۔ کسی بھی تنظیم کے لئے یہ مختصر اور پرکشش ویڈیوز بلا شبہ انتہائی موثر ہونے کے ساتھ کاغذ کے بچاؤ کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ ایس ایم ایز اور دیگر ملازمین بہت سارے وسائل مہیا کرتے ہیں لہٰذا آٹومیشن کے نئے نیا راستے میں انسانی رابطے کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے۔ ایل ایکس پیز دونوں جہانوں کو کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پر ویڈیو فارمیٹ میں سیکھنے اور قیمتی مواد کو محض چند کلک کے ذریعے رسائی کو ممکن بناتے ہیں۔ جولوکیا (امریکہ میں مقیم) کے سی ای او پیٹ ماسٹن نے کہا، ”اپنے کاروبار کو ترقی دینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہمارے ادارے نے اس خطے میں ڈبیلو بی بائی ہیمانی کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کیا جسے میں اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ یقینا یہ عمل مستقبل کیلئے انتہائی خوش آئند ہوگا۔ ڈبیلو بی بائی ہیمانی کا اپنے موجودہ کاروباری ڈھانچے میں اس طرح کی جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت ترقی کی سمت ایک احسن قدم ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف ریٹیل انڈسٹری میں بلکہ ڈیجیٹل پاکستان میں بھی صف اوّل کی حیثیت رکھتا ہے جو ملکی مفاد میں ایک احسن قدم ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے