کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اشرف جبار قریشی نے کہا کہ وفاقی حکومت پر تنقیدوں کے تیر چلانے والی سیاسی جماعتیں اپنے دور حکومت کی کارکردگی پر نظر ڈالیں موجودہ حکومت کے خلاف معیشت کے نام پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے 2019 پاکستان کی معیشت میں استحکام کا سال تھا جبکہ 2020 اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا سال ہے، خسارہ میں چلنے والے ادارے خسارے سے نکالے، ملک میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پورا ملک گروی تھا، سود کی مد میں10 ارب ڈالر واپس کرنے تھے وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد سردی میں شاہراﺅں پر سونے والوں کے لئے شیلٹر پروگرام شروع کیا جس سے اس وقت لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں درست اور صحیح فیصلوں کا عمل تیز ہوگیا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کی بہتری کے لئے اصلاحات کی ہیں، سابق حکومت تباہ حال معیشت ورثہ میں چھوڑ کر گئی، جاری خسارہ میں 44 فیصد کمی آئی ہے جو لوگ معیشت کو جانتے نہیں غلط اعداد و شمار بتاکر حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
![]()