تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ دی سٹی ہائیر سیکنڈری، حرا پبلک، حاجی روشن دین، سرسید، مولانا محمد علی جوہر، شاہ عبداللطیف، ایجوکیٹر، علامہ اقبال سمیت دیگر اسکولوں نے اپنے مقررہ مقامات سے ریلیاں نکالیں جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے ٹنڈو آدم پریس کلب سے ریلی نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز جتوئی، ڈی ایس پی محمد ایوب بروہی، سٹی اسکول کے ایڈمنسٹریٹر مرزا اشفاق بیگ، مختیار کار نبی بخش سولنگی، ملک ذوالفقار روشن، جماعت اسلامی کے رہنماؤں عبدالعزیز غوری، مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری، حاجی نور حسن، عبدالستار انصاری، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ، چیئرمین مونسپل کمیٹی اصغر علی عباسی، سابق تعلقہ ناظم غلام مرتضیٰ جونیجو، سی ایم او ابراہیم عمرانی، عمران غوری، ناصر قریش، تعلیمی افسران پرنسپل نیو علی گڑھ بوائز کالج ٹنڈو آدم محمد یاسین آرائیں، محمد رفیق بجورو، پروفیسر احمد بلال غوری، پروفیسر احمد جبران غوری، ادیب عالم، لیاقت چانڈیو، مختیار عمرانی، سومار چاکرانی، دلدار غوری، محمد سلیم، انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی، عبدالوہاب انصاری، رانا ذوالفقار، خلیل قریشی، نور خان، رضوان احمد غوری سمیت ہزاروں طلبہ، وکلاء، اساتذہ، صحافیوں، شہریوں، سیاسی و سماجی ورکروں، پروفیسرز اور مونسپل ملازمین نے شرکت کی مقررین اعجاز جتوئی، مرزا اشفاق بیگ، عمران غوری، دلدار غوری، رفیق بجورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارت کی دس لاکھ فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اقوام متحدہ سمیت انسانی کے تمام ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ہم اسوقت متحد ہو کر بھارت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انکی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا ہماری پاک فوج بھارت کو ہر محاذ پر شکست سے دو چار کریگی وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے