Home / اہم خبریں / عوام کو عمران خان کی صورت میں ایک مخلص اور ایماندار قیادت ملی ہے جو پاکستان کی عوام اور مزدوروں کو غربت کے اندھیروں سے باہر نکالنا چاہتی ہے۔ نعیم عادل شیخ

عوام کو عمران خان کی صورت میں ایک مخلص اور ایماندار قیادت ملی ہے جو پاکستان کی عوام اور مزدوروں کو غربت کے اندھیروں سے باہر نکالنا چاہتی ہے۔ نعیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے صدر نعیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کو عمران خان کی صورت میں ایک مخلص اور ایماندار قیادت ملی ہے جو پاکستان کی عوام اور مزدوروں کو غربت کے اندھیروں سے باہر نکالنا چاہتی ہے، لیکن مفاد پرست اور کرپشن زدہ سیاست دان وزیر اعظم کے ویژن کو ناکام بنانے کے لیئے گھٹیا حربہ استعمال کر رہے ہیں، مخالفین جتنی بھی سازشیں کرنا چاہیں کرلیں تحریک انصاف ان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں اسقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نعیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے اس لیئے آئینی مدت پوری کرنا حکومت کا جمہوری اور آئینی حق ہے، عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں اور عوامی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم عمران خان پاکستانی قوم کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کاوشیں کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک اب بہتری کی جانب گامزن ہے ہم بہت جلد مزدوروں کے مسائل پر کنٹرول کر لیں گے، خطاب کے دوران لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملکی بہتری اور عوامی فلاح کے لیئے اقدامات کر رہی ہے، کچھ مفاد پرست لوگ اور سیاست دان حکومتی اداروں کے کاموں میں روڑے اٹکانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور مشکل حالات اورپریشانیوں کا سامنا کرنا جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس قابل قیادت ہے جو ہر سطح پر عوامی مسائل کو حل کرنے کی قابلیت اورہمت رکھتی ہے، وفاقی حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے عوام اور مزدوروں کے مسائل کا جڑ سے خاتمہ ہو، حکومت اس وقت مہنگائی اور بیروزگاری جیسے اہم عوامی مسئلے کے خاتمے پر کام کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہوا حالیہ بحران کی وجہ گزشتہ حکومتوں کی کرپشن ہے۔ تقریب سے مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ گل نمروز خان، چیئرمین انصاف جفاکش ورکر فیڈریشن سندھ بھاشانی شاہ، عارف جدون، طارق میر، شکیل حیدر، سیف میر اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے