Home / اہم خبریں / پاکستانی عوام نااہل حکومت سے تنگ آ چکی ہے، آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام پر دن بدن بوجھ ڈالا جا رہا ہے، عوام کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ رہنما پی پی پی سلیمان سندھی

پاکستانی عوام نااہل حکومت سے تنگ آ چکی ہے، آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام پر دن بدن بوجھ ڈالا جا رہا ہے، عوام کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ رہنما پی پی پی سلیمان سندھی

کراچی (پریس ریلیز) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سلیمان سندھی، پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سینئر رہنماؤں سلیم عباس، عبد الغفار پٹنی، ملک غلام عباس، رضوان لیاقت علی، احد اقبال ایڈوکیٹ اور تاج محمد نے اپنے مشترکہ بیان کے ذریعے کہا ہے کہ عمران سرکار ایسے لگتا ہے کہ نشے کی دھند میں فیصلے کرتی ہے۔ 14 اشیاء ایک بار پھر مہنگی کر دی گئیں ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ پاکستان میں اب بھی پیٹرول تقریباً 37 روپے فی لیٹر مہنگا دیا جا رہا ہے یہ سر اسر ظلم و زیادتی ہے۔ عمران نیازی کی سلیکٹڈ وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، عوام پر مسلسل مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان برپا کیا ہوا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ان رہنماؤں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بلز پیش کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، دوسری جانب محب وطن، محسنِ پاکستان شہید بینظیر بھٹو کا انکم سپورٹ پروگرام کارڈ سے نام خارج کیا جا رہا ہے، یہ بھی ایسا لگتا ہے کہ کوئی مزاق ہے۔ عمران نیازی یہ تمہاری بھول ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کا نام کارڈ سے نام خارج کرنے سے پاکستان پیپلز پارٹی کمزور ہو گی، بلکہ شہید بینظیر بھٹو قوم کے دلوں میں ہمیشہ راج کرتی رہیں گی۔ انشاء اللہ تمہارے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے، کیونکہ پاکستانی عوام اب تمہاری نااہل حکومت سے تنگ آ چکی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام پر دن بدن بوجھ ڈالا جا رہا ہے، عوام تو پہلے ہی سخت پریشان ہے مزید ان کا امتحان نہ لیا جائے، ورنہ ایسا نہ ہو کہ یہ عوام بے روزگاری، مہنگائی اور لاقانونیت سے تنگ آ کر سڑکوں پر نکل آئے آئیں، پھر تمہیں اور تمہارے نااہل وزیروں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا، ابھی بھی وقت ہے کہ پاکستان کے غیور عوام کو اپنے وعدوں کے مطابق ریلیف دی جائے، کیونکہ یہ ریاست ِ بنتی ہیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے