تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلدیہ ضلع وسطی کراچی کے تحت منعقدہ اسپورٹس گالا 2020 ء زور و شور سے جاری

بلدیہ ضلع وسطی کراچی کے تحت منعقدہ اسپورٹس گالا 2020 ء زور و شور سے جاری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بلدیہ ضلع وسطی کراچی کے تحت منعقدہ اسپورٹس گالا 2020 ء زور و شور سے جاری۔ اسپورٹس گالا 2020 ء کے دوسرے روز نارتھ کراچی جیم خانہ میں آرم ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے۔ جس میں دو سو سے زائد لڑکے لڑکیوں نے حصہ لیا۔ پہلے مرحلے میں لڑکیوں کے مقابلے اور دوسرے مرحلے میں لڑکوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ پہلے مرحلے میں 40, 45, 50, 55, 60, 65, 70, 75, 80 اور 85 کلو گرام کیٹیگریز میں 70 سے زائد لڑکیوں نے حصہ لیا جن کے درمیان کُل چالیس مقابلے منعقد ہوئے۔ خواتین کے مقابلوں میں بالترتیب 40 کلو گرام کیٹیگری میں ریچل، 45 کلو گرام کیٹیگری میں شنون شاہد، 50 کلو گرام کیٹیگری میں یُسرا عبدالکریم، 55 کلو گرام کیٹیگری میں حانا، 60 کلو گرام کی کیٹیگری میں ایمن البر، 65 کلو گرام کی کیٹیگری میں نرمین عرفان، 70 کلو گرام کیٹیگری میں سارہ امام الدین، 75 کلو گرام کی کیٹیگری میں اقراء کامران اور 85 کلو گرام کی کیٹیگری میں صباء نے فائنل میں کامیابی حاصل کی قبل ازیں مقابلوں کا آغاز رکن رابطہ کمیٹی و سابق رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے چئیرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی سے علامتی پنجہ آزمائی کرکے کیا۔ اس موقع رکن سندھ اسمبلی سید عباس جعفری، چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے باغات، ظفر اعجاز، یوسی چئیرمین راحت احمد، کونسل اراکین، منتخب بلدیاتی نمائندگان، ڈائریکٹر باغات و کھیل ندیم حنیف، بچوں کے والدین و عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آرم ریسلنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان عبدالوسیم نے ریحان ہاشمی کو اسپورٹس گالا 2020 کے شاندار انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اُن کے جائز اختیارات اور فنڈز فراہم کرے۔ انہوں نے کہا ہمیں ہسپتالوں کے بجائے اپنے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہے اور نوجوانوں کو ہر وہ مثبت پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے