بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا۔ وائرس سے اب تک 1287 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری کمیشن برائے صحت نے ایک بیان میں کہا کہ 29 صوبوں میں شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، ان میں سے 237 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
![]()