Home / اہم خبریں / چاہتا ہوں فائر ٹینڈرز، ٹریکٹرز ٹرالیز صوبے کی تمام ٹاؤنز اور میونسپل کمیٹیز کے لیے خریدی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

چاہتا ہوں فائر ٹینڈرز، ٹریکٹرز ٹرالیز صوبے کی تمام ٹاؤنز اور میونسپل کمیٹیز کے لیے خریدی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس، اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، ڈی جی سندھ پیپرا رحیم شیخ شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس میں کہا کہ چاہتا ہوں فائر ٹینڈرز، ٹریکٹرز ٹرالیز صوبے کی تمام ٹاؤنز اور میونسپل کمیٹیز کے لیے خریدی جائیں، صوبے کے ہر ٹاؤن، میونسپل ٹاؤن اور کمیٹی کو ایک فائر ٹینڈر وہیکل اور برگیڈ ہونی چاہیے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی آگاہی دیتے ہوۓ کہا کہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، قاسم آباد میونسپل کمیٹی، سکھر، نواب شاہ، میرپورخاص اور لاڑکانہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں اسنارکل دیں گے، خریداری کیلیے ٹینڈر کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو ہدایت دیں کہ جلد فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی خریداری کرلیں، ہمیں لوکل باڈیز کو مزید مضبوط کرنا ہے، لوکل باڈیز کا صفائی ستھرائی، پانی کی فراہمی، سینیٹیشن، آگ بجھانے کے حوالے سے اہم کردار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے