ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گومل یونیورسٹی میں ”افکار دانش“ کے حوالے سے آل پاکستان اردو مشاعرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید خان مروت تھے، جبکہ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین، ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم جیلانی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر و ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز ڈاکٹر شفیع اللہ خان سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران دیگر اساتذہ، پاکستان کے مختلف شہروںسے آئے ہوئے شعراء کرام دانش نقوی، خالد ندیم شانی، ڈاکٹر صغیر احمد صغیر، شعیب کیانی، طاہر بلوچ، صباحت عروج، ڈاکٹر ضیا الدین ضیائی، عظیم بخت، عاجز کمال رانا، طارق عزیز سلطانی، مخمور قلندری، ثروت مختیار، ظفر عدم، عمر تنہا، افکار علوی، نوشیروان پشے، فرخ عدیل، عمران راہب، رانا عبدالراب، حسرت خان ، رحمت اللہ عامر، اقرا عافیہ، راحل بخاری، امجد ناز، فائزہ بتول، عادل کہاوڑ، افشاں کنول،نیلوفر افضل،ایمان قیصرانی، فقیہ حیدر، کاظم حسین کاظم، زہراہ شاہ، ممتاز گرمانی، اکرام عارضی جبکہ سٹیج سیکرٹری امن شہزادی اور افراہیم خان سمیت پرنٹ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا اور گومل یونیورسٹی طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ جاوید مروت نے کہا کہ ادب معاشرے میں نوجوان نسل کے مثبت نکھار کا سبب بنتا ہے اور اس طرح کی ادبی محفلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل میں مثبت سوچ اور فکر بیدار ہوتی ہے، میں آج وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںکہ انہوں نے کہ گومل یونیورسٹی میں اس ادبی محفل کو سجایا۔انہوں نے کہا کہ 13 سال بعد گومل یونیورسٹی میں ادب کو پروان چڑھانے کے لئے اس طرح کے مشاعرہ کا انعقاد کروانا قابل تعریف ہی نہیں بلکہ قابل داد بھی ہے۔ تقریب میں کمشنر ڈیرہ جاوید مروت نے تمام شعراء کرام کو خطے دامان کی روایتی اجرک اور رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود نے کمشنر ڈیرہ جاوید مروت روایتی اجرک پہنائی۔
![]()