ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ کمبہارانوالہ سٹی ڈیرہ میں سرشام مسلح ڈکیتی اور فائرنگ کی سنگین واردات، فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی، ڈاکوﺅں نے زخمیوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہوگئے، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی، شہر بھر کی ناکہ بندی سخت کرکے ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق محلہ کمہارانوالہ سٹی ڈیرہ میں سرشام مسلح ڈکیتی کی سنگین واردات کے دوران موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوﺅں نے دو افراد سیف الرحمن ولد غلام حسین سکنہ محلہ کمہارانوالہ اور اس کے بھتیجے مظہر علی نعمان ولد شاہجہان سکنہ وانڈہ موچیانوالہ کو روک کر ان سے نوٹوں سے بھرے بیگ کو چھیننے کی کوشش کی جس پردونوں چچا بھتیجے نے مزاحمت کرکے ڈاکوﺅں کو پکڑنا چاہا لیکن ڈاکوﺅں نے ان پر فائر کھول دیا جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہوکر گرپڑے، اس دوران ڈاکوﺅں نے نوٹوں سے بھر ا بیگ چھین لیا اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور شہر بھر کی ناکہ بندی سخت کرکے ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق بیگ میں 55 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی جوکہ دونوں چچا بھتیجا مکان فروخت کرکے رقم بیگ میں گھر لے جارہے تھے۔
![]()