تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کرسپر لیگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کرسپر لیگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کرسپر لیگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ دوسرے گروپ میچ میں زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ گروپ سی میں پہلی پوزیشن کے حصول کے لیے پاکستان 24 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف نبزد آزما ہوگا۔ جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بدھ کے روز قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت زمباوے انڈر 19 ٹیم کو 38 رنز سے شکست دی۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں زمباوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم 47 ویں اوور میں 256 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 48 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلنے پر پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں زمباوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو محض 27 رنز پر پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپنر حیدر علی آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ انہوں نے 19 رنز بنائے، جس کے بعد فہد منیر اور محمد شہزاد کے درمیان 46 رنز کی شراکت قائم ہوئی مگر اس کے بعد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرگئیں۔ اوپنر محمد شہزاد 27 اور کپتان روحیل نذیر بغیر کوئی رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد فہد منیر اور قاسم اکرم نے کریز سنبھالی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ قاسم اکرم 54 اور فہد منیر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم پاکستان انڈر 19 کی جانب سے سب سے اہم اننگز مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حارث نے کھیلی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 81 رنز کی برق ر فتار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 300 کے پاس پہنچا دیا۔ ان کی اننگز میں6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ قومی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ زمباوے کی جانب سے ڈائیلان گرانٹ نے 46 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں زمباوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آغاز متاثرکن رہا۔ ابتدائی 38 اوورز میں 208 رنز بنانے والی زمباوے انڈر 19 ٹیم کے محض 4 کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے تھے تاہم قومی انڈر 19 ٹیم کے میڈیا پیسر محمد عباس آفریدی نے 39 ویں اوور میں 2 وکٹیں حاصل کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ زمبابوے انڈر 19 ٹیم کے ملٹن شومبا اور ویسلے مادھیویرے نصف سنچریاں اسکور کرکے نمایاں بیٹسمین رہے۔ ملٹن شومبا کو 58 رنز پر عباس آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اوپنر ویسلے مادھیویرے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ڈائن مائیرز 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں اسپنر قاسم اکرم نے آؤٹ کیا۔ زمباوے انڈر19 کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 256 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے عباس آفریدی اور طاہر حسین 3،3 جبکہ قاسم اکرم اور عامر علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گی۔ بقیہ میچ شیڈول: 24 جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش۔ 9 فروری 2020: فائنل۔ اوپنرز میں۔ عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔ مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)، محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔ وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔ آل راؤنڈرز: عباس آفریدی ( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔ فاسٹ باؤلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان) شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے