تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان اور عمان کے مابین ماسٹر ہاکی سیریز کا دوسرا میچ 3-3 گول سے برابر، دوسرے میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے

پاکستان اور عمان کے مابین ماسٹر ہاکی سیریز کا دوسرا میچ 3-3 گول سے برابر، دوسرے میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے مابین جاری ماسٹر ہاکی سیریز کا دوسرا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر ہوگیا، پاکستان ماسٹرز کی جانب سے اولمپئن قمر ابراھیم، اولمپئین سمیر حسین اور اولمپئن کاشف جواد نے گول اسکور کئے جبکہ عمان کی جانب سے حمود عبداللہ حبیب، سمیر الیاس جمن اور حسین عبداللہ نے گول اسکور کئے، دوسرے میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ عمر احمد بخاری تھے، اولمپئن اصلاح الدین صدیقی نے مہمان خصوصی کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کروایا، مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمان کی ماسٹر ہاکی ٹیم کی کراچی آمد سے قومی کھیل کو فروغ ملے گا کراچی میں کھیلوں کے مقابلوں پر بہت خوشی ہوتی ہے، کراچی میں خوشحالی آئے، امن قائم رہے اور شہر کی اصل رونقیں بحال ہوں یہ ہی رینجرز سمیت ہر پاکستانی کی خواہش ہے، عمان کی ماسٹر ہاکی ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ وہ کراچی میں ہاکی سیریز کھیل رہی ہے، انہوں نے عمان کے مرحوم صدر سلطان قابوس کو خراج عقیدت بھی پیش کیا، عمان کی ہاکی ٹیم کے منیجر نے عمر احمد بخاری کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی، دوسرے میچ میں بھی کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا اور سلطان قابوس کو خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر الکرم ٹاؤلر کے سی ای او مہتاب الدین چاﺅلہ، سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی، سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر و سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی مبشر مختار، عامر ظفر، ڈاکٹر اسماء علی شاہ، محفوظ الحق، سمیت بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات موجود تھیں، سیریز میں پاکستان ماسٹرز ہاکی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بروز بدھ 22 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے