تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اعلی سندھ اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شدید سردی کے پیش نظر اسکولوں کے بچوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا مزید اضافہ کیا جاۓ۔ اپسما میرپورخاص ریجن

وزیر اعلی سندھ اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شدید سردی کے پیش نظر اسکولوں کے بچوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا مزید اضافہ کیا جاۓ۔ اپسما میرپورخاص ریجن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے صدر فیصل خان زئی، سینئر نائب صدر غضنفر علی خان سیکریٹری اطلاعات محترمہ نبیلہ جلیل و دیگر زمے داران نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعلی سندھ اور سیکریٹری ایجوکیشن سے سندھ میں شدید سردی کی وجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں شدید سردی کی لہر اور سائیبریا کی ہواؤں نے لوگوں کی زندگی مفلوج کر دی ہے تو ان حالات میں بچے اسکول کیسے آسکتے ہیں؟ لہذا اسکولوں اور کالجز کی چھٹیوں میں اضافہ کی پرزور اپیل کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فیک نیوز کی روک تھام سندھ حکومت کا این سی سی آئی اے سے معاونت لینے کا فیصلہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے فیک نیوز، جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے