ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم کے علاقے جوہر آباد قریشی منزل پر واقع رفیق غوری کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی شمولیتی پروگرام اور انصاف ہاؤس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گٸی جس میں محمد رفیق غوری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کی سینٸر رہنماء سیدہ تسنیم زہرا اور سینٸر رہنماء امیر جسکانی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر آئے ہوئے معزز مہمانوں کو علاقہ مکین نے سندھی اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کی سینٸر رہنماء سیدہ تسنیم زہرا نے کہا کہ عوام کے درپیش مساٸل کو حل کرانے کے لیے ہماری پارٹی تحریک انصاف آپ کے علاقوں کے درپیش مساٸل کو فوری حل کرانے کی کوشش کرے گی جوہر آباد کے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ریلوے کراسنگ پر انڈر پاس پل ہے جس کے بنانے کے لیے ہماری ٹیم جلد اسلام آباد جاٸے گی پل کے لیے آپ لوگوں کو بہت جلد خوش خبری ملے گی سینٸر رہنماء امیر جسکانی نے بھی علاقہ مکین کو یقین دہانی کروائی کہ پی ٹی آئی آپ کے علاقے کے مساٸل کو حل کرانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی اس موقع پر رفیق غوری، سینٸیر ایڈوکیٹ محمد راشد خان، محمد عظیم بجورو، مقبول انصاری، عارف کھوسو، امتیاز علی لغاری، امجد شیخ نے خطاب کیا۔ پارٹی کارکنان سمیت علاقہ مکین کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے رفیق غوری کی رہائش گاہ پر انصاف ہاؤس کا بھی افتتاح بھی کیا۔ آخر میں پارٹی رہنما محمد رفیق غوری نے حیدرآباد سے آئے ہوئے معزز مہمانوں اور علاقہ مکین کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
![]()