ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) انڈس ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ٹنڈو آدم میں عظیم الشان محفل سماع کا انعقاد، عابد مہر علی اور ہمنواء نے فن کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ٹنڈو آدم کے مالک کامران عزیز غوری کی جانب سے عظیم الشان محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وطن عزیز کے نامور و معروف قوال عابد مہر علی و ہمنوا نے عقیدت کے پھول پیش کئے۔ عابد مہر علی قوال نے معروف صوفی شاعرحضرت شاہ حسین، بابا بلھے شاہ، خواجہ فرید گنج شکر، خواجہ غلام فرید، حضرت امیر خسرو کا کلام پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔ تقریب میں عید میلاد کمیٹی ٹنڈو آدم کے صدر پیر محمد علی قادی چشتی، حافظ شیر علی، سماجی رہنماء عمران غوری، استاد الحفاظ قاری بابر علی چشتی، حافظ ندیم چشتی، مبشر جٹ، افتخار بیگ، وقار بیگ، پروفیسر احمد بلال، پروفیسر جبران عزیز، عقیل احمد، عمیر لودھی، محمد حسن خان، عدنان غوری دوست و احباب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
![]()