Home / اہم خبریں / تعلیمی اداروں میں کیھلوں کے مقابلوں سے ٹیلنٹ برآمد کرنے میں مدد ملتی ہے اور ساتھ ہی طلبا کی جسمانی نشونما بھی برقرار رہتی ہے۔ ریحان ہاشمی چیئرمین بلدیہ وسطی کراچی

تعلیمی اداروں میں کیھلوں کے مقابلوں سے ٹیلنٹ برآمد کرنے میں مدد ملتی ہے اور ساتھ ہی طلبا کی جسمانی نشونما بھی برقرار رہتی ہے۔ ریحان ہاشمی چیئرمین بلدیہ وسطی کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کیھلوں کے مقابلوں سے ٹیلنٹ برآمد کرنے میں مدد ملتی ہے اور ساتھ ہی طلبا کی جسمانی نشونما بھی برقرار رہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو بی ایل اسپورٹس کپلیکس پر ورلڈ گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر بطور مہمان خصوصی کیا، اس موقع پر گروپ کے چیئرمین سید شعیب حیدر، پرنسپل مونٹیسوری ورلڈ مسز نزہیت حیدر، پرنسپل ایجوکیشن ورلڈ مسز فرحانہ حیدر، تمام برانچز کی ہیڈز اور دیگر عملہ موجود تھا۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ورلڈ گروپ ہر سال باقاعدگی سے بڑے پیمانے پر اسپورٹس ڈے کا انعقاد کرتا ہے جس پر میں ادارے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ گروپ کے چیئرمین سید شعیب حیدر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح اپنی تمام برانچز کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ کھیل اور تعلیم طلبا کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور اب تک ہمارے اسکولز سے متعدد طلبا و طالبات نے نہ صرف تعلیمی بلکہ اسپورٹس کے شعبہ میں بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسکول اور ملک کا نام روشن کیا ہے، مجھی امید ہے اس سال بھی مختلف گیمز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے متعدد طلبا مستقبل میں اسکول اور اپنا نام روشن کرینگے۔ مونٹسسوری والڈ کی پرنسپل مسز نزہیت حیدر نے کہا کہ ہمارے گروپ کے زیر اہتمام چلنے والے تمام اسکولز کا شمار شہر کے صف اول اسکولوں میں ہوتا ہے جسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے کبھی بھی معیار تعلیم پر سمجحوتہ نہیں کیا اور اعلی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناہا۔ انہوں نے سالانہ اسپورٹس ڈے کے حوالے سے کہا تمام برانچز کی ہیڈز، اسپورٹس ٹیچرز اور پورے عملے نے جس جانفشانی سے ایونٹ کو کامیاب بنایا اس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا اس سال بھی گزشتہ سالوں کی طرح طلبا اور طالبات نے بھر پور حصہ لیکر اسے کامیاب بنایا۔ بعد ازاں ہونے والی ٹگ آف وار، بیڈ منٹی، کرکٹ اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے