Home / اہم خبریں / آج مودی سرکار خطرے میں ہے، انڈیا ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہا ہے، اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے، بھارت اندرونی معاملات سے دھیان ہٹانے کے لئے اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے۔ حلیم عادل شیخ

آج مودی سرکار خطرے میں ہے، انڈیا ٹکڑے ٹکڑے ہونے جارہا ہے، اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے، بھارت اندرونی معاملات سے دھیان ہٹانے کے لئے اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ انڈیا میں شہریت کے حوالے سے آنے والے بل سے شہروں اور صوبوں میں بے چینی پھیلی گئی ہے مودی سرکار کو جو ایک دہشتگرد سردار ہے انکو لینے کے دینے پڑ گئے کشمیر میں چار ماہ سے زائد ہوگئے ہیں کرفیو کی صورتحال ہے کئی ریاستوں میں فسادات پھوٹ چکے ہیں بھوک افلاس زیادتیاں بھارت میں پھیل گئی ہیں آج انڈیا کی سلامتی خطرے میں ہے آج مودی سرکار خطرے میں ہے، انڈیا ٹکڑے ٹکڑۓ ہونے جارہا ہے بھارت اندرونی خطرات سے توجہ ہٹانے کے لئے اشتعال انگیزی کر رہا ہے جس طرح الیکشن سے پہلے ابھی نندن جیسے لوگوں کو بھیجا تھا جس کو اپنی وردی یہاں چھوڑ کر واپس جانا پڑا، بھارت پھر کوئی گھناؤنا منصوبہ تیار کر رہا ہے، بارڈر پر پانچ مقامات پر سوراخ کئے گئے ہیں آج بھارت ایک ہندو ریاست کے طور پر سامنے آچکا ہے ہندستان ایک مخصوص ریاست بن چکا ہے جہاں نہ مسلم محفوظ ہیں نہ سکھ نہ عیسائی، پاکستان میں رہنے والے ہندوں انڈیا میں رہنے والے ہندوؤں سے زیادہ محفوظ ہیں جس انداز سے نیلم ویلی پر ڈھونگ رچایا گیا کہ کوئی سرجیکل اسٹرائک کیا گیا کل رات لائن آف کنٹرول پر بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے بھارتی آرمی چیف کے بیان اور ایل او سی پر فائرنگ کر بھارت یہ نہ سمجھے کہ افواج پاکستان اکیلی ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہماری فوج نے جو کرنا ہے وہ ان کا کام ہے بھارت می نیا آنے والے آرمی چیف جوکر کی طرح ہے انہوں ںے مزید کہا میں پوچھنا چاہتا ہوں مولانا صاحب آپ نے دھرنے کے نام پر بہت مال جمع کیا ہے دسمبر تو جانے والا ہے آپ بتائیں کیا ہونے والا ہے، عمران خان تو موجود ہیں دسمبر میں کیا ہونے والا تھا بتائیں؟ مولانا صاحب نے شاید معاہدہ را یا موساد یا دوسرے ادارے سے کیا تھا مولانا فصل الرحمان نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا تھا کیا ملا احتجاج میں صرف ڈیزل اور حلوہ لیکر چلے گئے صرف ہمارے علماء اور مدرسے کے طلباء کو سڑکوں پر رسوا کیا۔ مشرف کے فیصلے کو وجہ بنا کر پوری فوج کا بدنام کرنے کی کوشش کی گئی وہ جماعتیں جنہوں نے اس فیصلے پر پاک فوج کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش کی فیصلے میں ایک ایسی پیرا ڈالی گئی جس کی وجہ سے ایل او سی پر موجود ہمارے جوانوں کا دل دکھایا گیا۔ فیصلے کے بعد جو مراسی میدان میں آگئے ہیں جو ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہیں جو اس فیصلے کی آڑ لیکر ڈانس کرتے ہیں ان کی حیثیت مراسی سے زیادہ کی نہیں پاکستان کی 22 کروڑ عوام پاک فوج کے سآتھ شانہ بشانہ کھڑٰی ہے جن ممالک کی افواج کمزور ہوتی ہے ان ممالک کی سلامتی کو خطرات ہوتے ہیں آج پاکستان تمام خطرات اور سیاسی لیڈروں کی کرپشن کے باوجود پاکستان مظبوط ہے کیوں کہ ہماری فوج مضبوط ہے کیوں کہ پاکستان کی عوام بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے سلیکٹڈ کا طعنہ دینے والے خود رجیکٹڈ، انفیکٹڈ، اور ڈفیکٹڈ ہیں عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے اس قوم کے لئے سلیکٹ کیا ہے اور قوم نے الیکٹ کیا ہے آپ لوگوں کو قوم نے رجیکٹ کیا ہے، آج ان حالات میں ہماری افواج پاکستان کو کمزرو کرنا چاہتے ہیں وہ ملک کے ساتھ سچے نہیں، بلاول آجائیں قومی اسمبلی کی کمیٹی بننا چاہئیے پشاور سے دورہ شروع کرتے ہیں سندھ کی ہسپتالوں میں دوائیں نہیں ملیں گی لاڑکانہ کو ایڈز لگا دیا، لاڑکانہ میں کتوں کی ویکسین نہیں ہے بلاول نے 2004 میں بانی تو نہیں لی ہوئی ہوئی تھی 2007 میں بلاول دودھ پیتے بچے نہیں تھے نیب آزاد ادارہ ہے کسی کے کنٹرول میں نہیں میرے حلقے میں ساڑھے پانچ کروڑ کا بل لینا چاہ رہے تھے مراد علی شاہ کڈھا کھلا چھوڑ کر چلے گئے آجائیں مراد علی شاہ میرے حلقے میں کھلی کچہری کریں کھلی کچہریاں 27 دسمبر کے جلسے کے لئے کی جارہی ہیں یہ ٹوپی ڈرامہ ہے منٹو آف دی میٹنگ، منٹس آف دا کھلی کچہری ہمیں دکھائیں جائیں درباری کچہریوں میں عوام کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے ہماری افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے ہم آج بھی سزا کے خلاف نہیں ہے جوڈیشنری اگر انصاف کے تقاضے پورے کرکے کوئی سزا دیتی ہے وہ ہونی چاہیے انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونے چاہیے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے