میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص روشن علی مستوئی نے کہا ہے کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اس کے صحیح استعمال سے ہی ملک و قوم کی ترقی کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورے ملک کی طرح میرپورخاص ضلعے میں نیشنل ووٹرز ڈے منانے کے حوالے سے الیکشن آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، محمد بخش کپری، شہزادو ملک اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ووٹر ز ڈے 5 دسمبر کو ضلع میرپورخاص میں جوش و خروش سے منایا جائے گا اس روز جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میرپورخاص میں ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جبکہ میرپورخاص پریس کلب تک واک بھی ہوگی انہوں نے کہا کہ مختلف پروگرام کرانے کا مقصد لوگوں میں ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔
![]()