تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا میں جمعرات سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا میں جمعرات سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) خیبر پختونخوا میں جمعرات سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے جمعرات سے خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی اضلاع میں بارش، برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ پرویژنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات 14 نومبر سے خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی اضلاع میں تیز بارش، برفباری اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، یہ سلسلہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ پی ایم ڈی اے نے متعلقہ اداروں کو تیز بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی ہے۔ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے