سبی (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی۔ شہریوں کی زندگی سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹر اور لیب اسسٹنٹ گرفتار۔ الشفاء نامی نجی کلینک کو سیل کر دیا گیا ڈاکٹر اور لیب اسسٹنٹ میٹرک پاس نکلے ڈاکٹر کے پاس موجود ڈپلومہ بھی جعلی نکلا پولیس کی گرفتار ڈاکٹر اور لیب اسسٹنٹ سے مزید تفتیش جاری ہے- جبکہ کمشنر سبی ڈویژن ایاز مندوخیل نے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے ڈاکٹرز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے-
![]()