تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بزم لاثانیہ کی طرف سے آقا عیلہ الصلوۃ والسلام کی ولادت با سعادت کی خوشی میں مرکز اہل سنت مرکزی مدرسہ لاثانیہ انوارالقرآن اگوکی سیالکوٹ میں 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا

بزم لاثانیہ کی طرف سے آقا عیلہ الصلوۃ والسلام کی ولادت با سعادت کی خوشی میں مرکز اہل سنت مرکزی مدرسہ لاثانیہ انوارالقرآن اگوکی سیالکوٹ میں 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیالکوٹ اگوکی میں بزم لاثانیہ کی طرف سے آقا عیلہ الصلوۃ والسلام کی ولادت با سعادت کی خوشی میں مرکز اہل سنت مرکزی مدرسہ لاثانیہ انوارالقرآن اگوکی سیالکوٹ میں 63 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور شراکاء محفل میں تقسیم کیا گیا، بعد ازاں مرکز اہلسنت سے مرکزی جلوس عید میلادالنبیؐ روانہ ہوا، جس کی قیادت صاحبزادہ پیر سید مبارک علی شاہ اور صاحبزادہ قاری قاضی محمود احمد نقشبندی سرپرست اعلی بزم لاثانیہ اور علاقہ بھر کے معززعلماء و مشائخ نے کی۔ جلوس کے تمام انتظامات بزم لاثانیہ کے عہدیداران و اراکین نے احسن طریقہ سے سر انجام دئیے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربارحضرت بابا ملک شاہ ولی سرکار رحمۃ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے