تازہ ترین
Home / اسلام آباد / اسلام کا تصور نبی کریمؐ کے ذریعے ہم تک پہنچا۔ریاست مدینہ نے خواتین کو تمام حقوق دیئے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام کا تصور نبی کریمؐ کے ذریعے ہم تک پہنچا۔ریاست مدینہ نے خواتین کو تمام حقوق دیئے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) انٹرنیشنل رحمتہ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسلام کا تصور نبی کریمؐ کے ذریعے ہم تک پہنچا۔ریاست مدینہ نے خواتین کو تمام حقوق دیئے۔ نبی کریمؐ نے صحت اور صفائی کی خصوصی تعلیم دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ کرتارپور راہداری اور بابری مسجد کے فیصلے دنیا نے دیکھے ہیں۔ دنیائے اسلام آج اپنی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد گرانے کے مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔ آج مقبوضہ کشمیر کی حالت پوری دنیا کے سامنے ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں دباؤ کا شکار ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے