تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان قریشی موڑ کے قریب نئی سبزی و فروٹ منڈی قائم کردی گئی

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان قریشی موڑ کے قریب نئی سبزی و فروٹ منڈی قائم کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے، ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے کاشتکاروں اور صارفین کی سہولت کے لئے قریشی موڑ کے قریب نئی سبزی فروٹ منڈی قائم کردی گئی، مڈل مین کے بغیر کاشتکار براہ راست بغیر کسی فیس یا کرایہ کے وہاں اپنے سٹالز لگا کرسبزی، فرو ٹ ارزاں نرخوں پر فروخت کرسکیں گے، عوامی شہری حلقوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور ٹی ایم اے ڈیرہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف کمر کس لی اور اس سلسلے میں مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مہنگائی کو کنٹرول اور عام شہری کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی غرض سے ٹی ایم اے ڈیرہ نے قریشی موڑ مویشی منڈی کے قریب نئی سبزی و فروٹ منڈی قائم کردی ہے جہاں پر کاشتکاروں کو مڈل مین کے بغیر سبزی وفروٹ فروخت کرنے کی تمام تر سہولیات بغیر کسی کرایہ یا فیس کے فراہم کی جارہی ہیں ۔ قریشی موڑ سبزی منڈی کے دورے کے موقع پر تحصیل آفسیر ریونیو شہروز خان نے سبزی منڈی کی تیاری اور انتظامات کے معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کا کنٹرول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عام لوگوں کا مسئلہ مہنگائی ہے۔ سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ حد تک کم ہیں لیکن ان کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ پا رہا، کاشتکاروں اور صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہمیں مڈل مین کے کردار کو کم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ان عناصر کو بے نقاب کرنا ہے جو گراں فروشی میں ملوث ہیں اور قیمتوں پر منفی طریقے سے اثر انداز ہوتے ہیں، قیمتوں میں مصنوعی اضافے کے ہم سب ذمہ دار ہیں، وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی منڈیوں کو جدید بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا ہم کاشتکار اور صارفین کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں، جدید منڈیاں وقت کا تقاضا ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ  پاکستان میں منڈیوں کو جدید بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مہنگائی کے سدباب اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے قریشی موڑ کے قریب سبزی و فروٹ منڈی کے قیام عمل میں لایا گیا جس کے لئے اراضی مختص کردی گئی ہے جہاں پر کاشتکار کو بغیر کسی سرکاری فیس یا کرایہ کے تمام سہولیات دستیاب ہوں۔ مڈل مین کے بغیر کاشتکار اپنی سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء خورد و نوش وہاں لاکر سٹالز، ٹرک، ٹریکٹر ٹرالی، چنگ چی لوڈر کے ذریعے براہ راست فروخت کرسکیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مارکیٹ میں ٹماٹر کی کمی اور قیمت میں اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹماٹر وافر مقدار میں موجود ہے، پچھلے کچھ دنوں سے موسم کی سختی کی وجہ سے مارکیٹ میں ٹماٹر کی رسد میں کمی آئی ہے جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ عناصر نے ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیئے۔ انہوں نے اس بارے میں مزید کہا کہ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری کسی ایک عنصر پر نہیں ڈالی جا سکتی، قیمتوں میں مصنوعی اضافے کے ہم سب ذمہ دار ہیں، اور مل جل کر ہی اس کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے