تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت نے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر کے بگلیہار ڈیم پر روک لیا، پانی کی آمد کم ہوکر صرف دس ہزار آٹھ سو چوراسی کیوسک رہ گئی

بھارت نے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر کے بگلیہار ڈیم پر روک لیا، پانی کی آمد کم ہوکر صرف دس ہزار آٹھ سو چوراسی کیوسک رہ گئی

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) بھارت نے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر کے بگلیہار ڈیم پر روک لیا، پانی کی آمد کم ہوکر صرف دس ہزار آٹھ سو چوراسی کیوسک رہ گئی۔ 1960 کے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے بھارت نے دریائے چناب کا پانی روکا۔ پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب کا ستانوے فیصد حصہ مکمل خشک ہوگیا، نہر مرالہ، راوی لنک مکمل بند، نہر اپر چناب کے پانی کا بہاؤ چھ ہزار آٹھ سو کیوسک رہ گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیر دل نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں ہر لمحہ 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال، ڈسکہ اور گوجرانوالہ و دیگر اضلاع کی کاشت شدہ ہزاروں ایکٹر زرعی اراضی کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے