تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خواتین کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم

خواتین کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خواتین کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم، پشاورہائی کورٹ بینچ ڈیرہ اسماعیل خان کے جسٹس سید عتیق شاہ نے تھانہ چودھوان کے علاقہ شاہ عالم میں خاتون کو چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے زخمی کرنے کے استغاثہ میں ماتحت عدالت کے دو خواتین کو بری کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر استغاثہ ریمانڈ کرکے ماتحت عدالت کو ازسر نوسماعت کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ مستغیث فریق کی جانب سے پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ چودھوان کے علاقہ شاہ عالم میں دیوار کے تنازع پر دو خواتین حسن بی بی زوجہ نعمت اللہ اور خورشید بی بی زوجہ امان اللہ اقوام سید ساکنان شاہ عالم نے اپنی پڑوسی خاتون غزالہ بی بی دختر محمد سلطان قوم سید سکنہ شاہ عالم کے گھر میں داخل ہوکر اسے چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا، زخمی خاتون نے مجسٹریٹ عدالت درابن میں دونوں ملزمہ خواتین کے خلاف استغاثہ زیردفعہ (آئی) 337 اے  ت پ دائر کیا جوکہ عدالت نے بعدم پیروی خارج کردیا، مستغیثہ کی جانب سے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی جہاں عدالت عالیہ نے ماتحت عدالت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے استغاثہ ریمانڈ کرکے ماتحت عدالت کو اس پر ازسر نوسماعت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے