ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 نومبر بروز اتوار کو جشن عید میلادالنبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاری عروج پر ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے ساتھ سجایا گیا ہے۔ نعت خواں پارٹیوں نے نعت اور درود و سلام کی محفلوں کا آغاز کیا ہے۔ ڈیرہ میں روایتی قدیمی جلوس اہلسنت والجماعت کی جانب سے تاج مسجد ڈیرہ سے نکالا جائے گا جوکہ میلاد پارک میں اختتام پزیر ہوگیا جبکہ دوسرا روایتی جلوس حق نواز پارک سے نکالا جائے گا جو کہ توپانوالہ چوک، گھاس منڈی اور چوگلہ سے ہوتا ہو ا مسلم بازار میدان حافظ جمال میں اختتام پزیر ہوگا۔ میلاد کے جلوسوں کے لئے سیکورٹی کے موثر انتظامات کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔
![]()