تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سردی کی شدت بڑھتے ہی غریب افراد نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا

سردی کی شدت بڑھتے ہی غریب افراد نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح بارش اور ژالہ باری کے نتیجہ میں ہونے والی سردی کی شدت بڑھتے ہی غریب افراد نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا۔ مہنگائی سے بچنے کیلئے شہری اپنے اہل خانہ اور بچوں کے گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے لنڈا بازار کا رخ کر رہے ہیں۔ اس بارے میں بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت امسال لنڈا بازار میں بھی بچوں کے سویٹرز، کوٹ اور دیگر گرم ملبوسات کی قیمتیں پہلے سے بہت زیادہ ہیں۔ لنڈا بازار میں بھی دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان ریٹوں کے مسئلہ پر بحث و مباحثہ معمول بن چکا ہے۔ سردی کی شدت بڑھتے ہی شہری اور گرد و نواح کے مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام لنڈا بازاروں کا رخ کرتے نظر آتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے