Home / اہم خبریں / مصباح الحق کو بیک وقت دوہری ذمہ داری دینا پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر دانشمندانہ فیصلہ ثابت ہو رہا ہے۔ سابق صوبائی وزیر کھیل اور صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

مصباح الحق کو بیک وقت دوہری ذمہ داری دینا پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر دانشمندانہ فیصلہ ثابت ہو رہا ہے۔ سابق صوبائی وزیر کھیل اور صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر سید جنید علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق صوبائی وزیر کھیل اور صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز میں شکست پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ حقدار کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی کا یہی نتیخہ نکلتا ہے، مصباح الحق کو بیک وقت دوہری زمہ داری دینا پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر دانشمندانہ فیصلہ ثابت ہورہا ہے، آسٹریلیا جیسی مظبوط ٹیم کے خلاف سینر اور تجربہ کار پلیرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل نہ کرنا سلیکشن کمیٹی کی فاش غلطی تھی، انھوں نے کہا کہ فخر زمان کو مسلسل ناکامی کے بعد بھی کافی چانس دیئے گئے جو سمجھ سے بالاتر ہے، سابق کپتان سرفراز احمد ایک سیریز میں بیٹنگ میں فلاپ ہونے کے بعد ٹیم سے فارغ کر دیے گئے لیکن فخر زمان مسلسل ناکامی کے بعد بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی تک ٹیم کا حصہ رہے اس سے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی جانبداری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ٹیم نے حالیہ انڈر نانٹین قومی ٹورنامنٹ جیت کر یہ ثابت کردیا کہ کراچی سمیت اندورن سندھ میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ شرجیل خان کو فوری ٹیم میں شامل کرنے کیلئے جو بھی لیگل ضروریات باقی ہیں ان کو جلد پورا کراکے ٹیم میں شامل کرے، بحیثیت اوپنر وہ ٹیم کیلئے بہت سودمند ثابت ہوگا خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکی ٹیم میں شمولیت اہم ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لئے ابھی سے پی سی بی کو متوازن ٹیم کی تشکیل کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے