تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نماز جمعہ کے پیش نظر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی خاص ہدایات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات

نماز جمعہ کے پیش نظر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی خاص ہدایات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) نماز جمعہ کے پیش نظر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی خاص ہدایات پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کی ہدایات جاری، نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر کھلے مقامات پر مستعد اور چوکنا حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام مذہبی عبادت گاہوں مساجد و امام بارگاہوں سے فاصلے پر موٹر سائیکل و گاڑیوں کی پارکنگ کی گئی ہے اور ہر شخص کی تلاشی بھی لی گئی تاہم نماز جمعہ کے اجتماعات کے پیش نظر تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں اپنی موجودگی و پٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کے عمل کو مربوط اور موثر بنانے کی ہدایات بھی جاری، تاہم شہری کسی بھی مشکوک حرکت، سرگرمی یا مشتبہ و لاوارث گاڑی، بیگ، پارسل وغیرہ دیکھیں تو اس کی اطلاع فوری مددگار 15، قریبی موبائل، تھانہ یا ایس ایس پی آفس کو دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے