تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ اسمبلی میں کئی بار ڈینگی وائرس سے متعلق منسٹر صاحبہ عذرا فضل پیچو کو آگاہ کرچکے ہیں مگر اب تک اس بیماری کو روکنے کے لیے بہتر اقدامات نہیں کئے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

سندھ اسمبلی میں کئی بار ڈینگی وائرس سے متعلق منسٹر صاحبہ عذرا فضل پیچو کو آگاہ کرچکے ہیں مگر اب تک اس بیماری کو روکنے کے لیے بہتر اقدامات نہیں کئے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے محکمہ صحت سندھ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں ڈینگی مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے گزشتہ دنوں ملیر گڈاپ موئیدان میں ڈینگی سے متاثر 2 لڑکیوں سمیت 3 بچے جان کی بازی ہار گئے جس کے باعث اطراف کے علاقوں میں ڈینگی کا خوف پھیل گیا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ ملیر محکمہ صحت کی انتظامیہ کو علم تک نہیں، انتظامیہ نے انتہائی غیر زمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے، سندھ اسمبلی میں کئی بار ڈینگی وائرس سے متعلق منسٹر صاحبہ عذرا فضل پیچو کو آگاہ کرچکے ہیں مگر اب تک اس بیماری کو روکنے کے لیے بہتر اقدامات نہیں کئے سندھ میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 4115 ہوگئی سرویلنس سیل نے تصدیق کی کہ سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ 14 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں معصوم بچے اس بیماری کے شکار ہورہے ہیں۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کی SOVAPA المنائی سیریز کا نواں تھیٹر ’’ڈیتھ اینڈ دی میڈن‘‘ شائقین کی توجہ کا مرکز رہا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام اسکول آف ویژول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے